ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سٹی اسکول میں ’’ سرسید ویک ‘‘ کے تحت کوئز مقابلہ کا انعقاد

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سٹی اسکول میں ’’ سرسید ویک ‘‘ کے تحت کوئز مقابلہ کا انعقاد

Sat, 22 Oct 2016 19:22:47  SO Admin   S.O. News Service

علی گڑھ22اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سٹی اسکول میں ’’ سرسید ویک ‘‘ کے تحت آج کوئز مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا جواے ایم یو سٹی گرلس اسکول، اے بی کے ہائی اسکول، احمدی اسکول فار وژوئلی چیلینجڈ اور اے ایم یو سٹی اسکول( بوائز)پر مشتمل 4ٹیموں کے درمیان منعقد ہوا۔ مقابلہ کے مہمانِ خصوصی اے ایم یو اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹوریٹ کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد گلریز تھے۔ پروگرام کی نظامت سعید انور صدیقی، انور سلطانہ، سعدیہ خلیل، سعید احمد ادریسی نے کی۔مقابلہ کے آغاز میں اسکول کے پرنسپل مسٹر تنویر نبی نے مہمانِ خصوصی کا خیر مقدم کیا۔ مقابلہ6راؤنڈز پر مشتمل تھا جس میں اے ایم یو سٹی اسکول205نمبر حاصل کرکے اول مقام پر رہا جبکہ160نمبر حاصل کرکے اے بی کے ہائی اسکول کی ٹیم دوسرے مقام پر رہی۔ پروفیسر محمد گلریز نے کامیاب اور شرکاء ٹیموں کو سرٹیفکیٹ پیش کئے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد گلریز نے کہا کہ اس قسم کے مقابلے طلبأ کی صلاحیتوں کو صیقل کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ نہایت معیاری رہا جو سٹی اسکول کو اے ایم یو کے دیگرا سکولوں سے منفرد کرتا ہے۔انہوں نے اس کیلئے اے ایم یو سٹی اسکول کے پرنسپل، اساتذہ اور طلبأ کو مبارکباد پیش کی۔سعدیہ خلیل نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔


Share: